والد کی معذوری سے دلبرداشتہ لڑکی کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 13 جولائی (سیاست نیوز) والد کی معذوری سے دلبرداشتہ ایک نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی۔ مادھو پور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 19 سالہ بی سنیہا نے خودکشی کرلی۔ سنیہا نے ایک خودکشی نوٹ میں اپنے انتہائی اقدام کی درد بھری داستان بیان کردی۔ سنیہا ائیااپا سوسائٹی علاقہ کے ساکن وانا دیوڈو کی بیٹی تھی۔ جو طالبہ بتائی گئی ہے۔ ایک ماہ قبل سنیہا کے والد وانا دیوڈو کے قلب پر حملہ ہوا اور اس کا علاج جاری ہے۔ قلب پر حملہ کے سبب یہ شخص معذوری کا شکار ہوگیا اور خاندان مالی پریشانیوں کی زد میں آگیا۔ لڑکی نے خاندان کی مالی مدد میں اپنے آپ کو بے بس تصور کرتے ہوئے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مادھو پور نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔