حیدرآباد ۔ 11 ستمبر (سیاست نیوز) والد کی موت سے دلبرداشتہ ایک نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی۔ ایل بی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 20 سالہ مونیکا نے انتہائی اقدام کرلیا۔ مونیکا ایل بی نگر علاقہ کے ساکن شخص وینکٹیا کی بیٹی تھی جو ڈگری کی طالبہ بتائی گئی ہے۔ تین ماہ قبل اس لڑکی کے والد کی موت ہوگئی تھی جس کے بعد سے لڑکی شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس نے کل خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔