والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ بیٹے کی خودکشی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /24 اپریل ( سیاست نیوز ) والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرادشتہ بیٹے نے خودکشی کرلی ۔ معین آباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ ایری مائی جو معین آباد پدا منگلارم علاقہ کے ساکن شخص ایری چناایا کا بیٹا تھا ۔ لاک ڈاؤن کے دوران رات کے اوقات وقت گذار رہا تھا اور رات کے اوقات مکان سے باہر گھومنا اور وقت گذاری کرنا اس کے والد کو پسند نہیں تھا ۔ اس بات سے سخت ناراض چنایا نے اس کے بیٹے سائی کو ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس معین آباد نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔