والد کے انتقال کے باوجود بیٹی نے دسویں جماعت کا امتحان لکھا

   

بعد امتحان میت کی آخری رسومات ، لڑکی کی ہمت پر گاؤں والوں نے کی ستائش
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ریاست تلنگانہ کے ضلع منچریال میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔ ایک دسویں کی طالبہ نے والد کے انتقال کے باوجود دسویں جماعت کا امتحان لکھا ۔ تفصیلات کے مطابق منچریال ضلع کے کننے پلی منڈل کے متھاپور میں سری لتا جو دسویں جماعت کی طالبہ ہے جس کا آج پہلا امتحان تھا اس کے والد ملیا جو کافی عرصہ سے بیمار تھا جمعرات کی رات انتقال کر گیا ۔ سری لتا کا جمعہ کو دسویں کا امتحان تھا جمعہ کو ملیا کی آخری رسومات تھی ۔ سری لتا نے ہمت دکھائی اور دسویں امتحان لکھا اور گھر آکر اپنے والد کی آخری رسومات میں شرکت کی ۔ یہ اطلاع پورے علاقہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔ جب سری لتا امتحانی مرکز پہنچی تو امتحانی مرکز پر سبھی عہدیداروں نے اس کی ہمت افزائی کی اور اس کی ستائش کی ۔ والد کے انتقال کے بعد بھی لڑکی نے امتحان کو اچھی طرح لکھا ۔ جس پر مقامی گاؤں والوں نے بھی اس کی ہمت افزائی کی اور اس نے پورے ضلع کے لیے بلکہ ریاست میں ایک مثال قائم کی ۔۔ ش