والمارٹ اسٹور فائرنگ کے تین ماہ بعد دوبارہ کھول دیا گیا

   

Ferty9 Clinic

الپاسو۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹیکساس کے شہر الپامیں سو والمارٹ کے دوبارہ کھلنے کے بعد تقریباً 50 افراد قطار میں ٹھہرے ہوئے نظر آئے۔ ماہ اگست سے یہ شاپنگ سنٹر اس دلسوز واقعہ کے بعد بند کردیا گیا تھا جب ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے 22 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔ پولیس نے کہا تھا کہ حملہ آور نے خصوصی طور پر میکسیکن شہریوں کو نشانہ بنایا تھا۔ حیرت انگیز طور پر جس وقت یہ واقعہ رونما ہوا تھا، والمارٹ میں کوئی سکیوریٹی گارڈ موجود نہیں تھا تاہم تقریباً تین ماہ بند رہنے کے بعد جب اس اسٹور کو دوبارہ کھولا گیا تو وہاں موجود گاہلکوں کو سکیوریٹی کے کئی مراحل سے گزرنا پڑا جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ دودھ کا جلا چھانچ بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے۔ اس موقع پر والمارٹ کے ورکرس نے گاہکوں کا استقبال کیا۔ حملہ آور پیٹرک کروسیس کو گرفتار کرلیا گیا تھا لیکن اس نے خود کو بے قصور بتایا ہے۔