اسپرنگ فیلڈ (یو ایس) ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے مسوری کے اسپرنگ فیلڈ میں واقع والمارٹ اسٹور میں ایک ایسے شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کے بارے میں یہ کہا جارہا ہیکہ اس نے اپنے جسم پر ہتھیاروں سے دفاع حاصل کرنے والا بکتر پہن رکھا تھا اور اس کے حلیہ کو دیکھ کر وہاں موجود دیگر گاہک خوفزدہ ہوگئے کہ اس کے پاس ہتھیار بھی ہوسکتا ہے اور وہ فائرنگ بھی کرسکتا ہے۔ مسلح شخص نے حالانکہ کوئی فائرنگ نہیں کی لیکن پولیس نے احتیاطی اقدامات کے طور پر اسے گرفتار کرلیا۔ عینی شاہدین نے بھی بتایا کہ مذکورہ شخص مسلح تھا اور اس نے فوجیوں جیسا لباس پہن رکھا تھا۔ اس کے پاس ایک رائفل اور ایک بندوق کے علاوہ زندہ کارتوس بھی تھے۔
