ریاض : سعودی آرامکو نے پیر کے روز والوولائن کے ساتھ اس کی مصنوعات کے عالمی کاروبار کے حصول کے لیے 2.65 ارب ڈالر کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔اس معاہدے کے تحت موٹرآئل، ٹرانسمیشن سیال (گیئر کاتیل)، کولینٹ اور آٹوموٹیو کی دیکھ بھال کی دیگرمصنوعات شامل ہیں۔والوولائن نے کہا کہ یہ سودا اس کی عالمی مصنوعات کو اس کے خوردہ خدمات کے کاروبار سے الگ کردے گا اور اسے خالص آٹوموٹیو کی خدمات کے مہیاکنندہ میں تبدیل کر دے گا۔والوولائن ڈیڑھ سو سال پرانی کمپنی ہے۔یہ امریکی کمپنی قریباً 1700 سروس مراکزاورفرنچائز چلاتی ہے۔امریکہ بھر میں اس کے اسٹورز تیل کی تبدیلی اورگاڑیوں کی دیگر فوری خدمات کی پیشکش کرتے ہیں۔