وامیکا گبی کی ایک اور کامیابی ، جی2 کی ہیروئن بن گئی

   

ممبئی ۔ جی 2 جو 2018 کی ہٹ فلم گڈاچاری کا بے حد منتظر سیکوئل ہے، ایک طویل عرصے کے بعد خبروں میں واپس آنے والی یہ ایک بڑی فلم ہے۔ یہ جاسوسی ایکشن ڈرامہ، جس میں آدوی سیش مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، اس وقت پروڈکشن کے مراحل میں ہے اور اس کی ہدایتکاری ونے کمار سریگینیڈی کر رہے ہیں۔ آج فلم سازوں نے کاسٹ کے حوالے سے ایک دلچسپ تفصیلات کا انکشاف کیا، جس نے فلم کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ وامیکا گبی کو فلم کی مرکزی کردار کے طور پر تصدیق کردیاگیا ہے، جس کا اعلان ایک نئے پوسٹر کے ذریعے کیا گیا۔ جو لوگ واقف نہیں ہیں ان کو بتادیں کہ وامیکا نے اس سے قبل 2015 کی تلگو فلم بھلے منچی روجو میں کام کیا تھا۔ ان کی شمولیت نے فلم کی کشش میں مزید اضافہ کردیا ہے، جس میں عمران ہاشمی، مدھو شالینی، پرکاش راج، جیشو سینگپتا، اور دیگر اہم اداکار بھی شامل ہیں۔ اس سال کے آخر میں ریلیز کے لیے تیارجی2 بڑے پیمانے، بجٹ، مواد، اور کہانی سنانے کے اعتبار سے شاندار تجربہ فراہم کرنے کا وعدہ کیا جارہا ہے۔ فلم کو پیپل میڈیا فیکٹری، ابھیشیک اگروال آرٹس، اور اے کے انٹرٹینمنٹس نے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ اس کی موسیقی سریچرن پکا لہ نے ترتیب دی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ فلم کے لئے مرکزی کردار میں نظرآنے والی اداکارہ وامیکا اس وقت تیزی سے کامیابی کا زینہ چڑرہی ہیں اور فلم بنانے والوں اور مداحوں کی پہلی پسند بنتی جارہی ہیں ۔انہوں نے اس قبل ایٹلی کی سرپرستی میں بنی فلم بے بی جان میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ۔بے بی جان کا جہاں تک تعلق ہے یہ وجے کی ایک بڑی فلم تھری کا ری میک تھا لیکن یہ بالی ووڈ میں کامیاب نہ ہوسکی ۔