ممبئی۔ آئی پی ایل 2024 میں کپتان ہاردک پانڈیا اور ان کی ٹیم ممبئی انڈینز کے لیے یہ ایک ہنگامہ خیز وقت رہا ہے، کیونکہ پانچ بارکی چمپئن احمد آباد اور حیدرآباد میں پے درپے شکستوں کے بعد ایونٹ میں پہلی کامیابی کی کوشاں ہے ۔ اگر یہ کافی نہیں تھا، تو ہاردک کو دونوں جگہوں پر ہجوم کی طرف سے مسلسل طنز اور تنقیدکا نشانہ بنایا گیا اور یہاں تک کہ امتیازی نعرے بازی کا نشانہ بنایا گیا۔ پیر کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز اپنا اگلا میچ کھیلے گی اور ایسی متعدد رپورٹس سامنے آئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن نے مداحوں کو قابو میں رکھنے کے لیے اقدامات کی منصوبہ بندی کی ہے اور یہاں تک کہ پانڈیا پر نعرے بازی یا طنز کرنے والے شائقین کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گا ۔ ممبئی انڈیز پیر کی شام راجستھان رائلز کے خلاف اپنا پہلا گھریلو مقابلے کھیلے گی۔ دوسری جانب پیرکو اس مخصوص میچ کے لیے کوئی ہدایات نہیں جاری نہیں کی گئی ہے کہ رہنما خطوط مرتب کیے گئے ہیں، جو کہ بی سی سی آئی کی جانب سے اسٹیڈیم میں شائقین کے رویے کے حوالے سے جاری کیے جاتے ہیں۔ ہاردک کو شائقین کی طرف سے شدید طور پر نشانہ بنائے جانے کی وجہ بنیادی طور پرگجرات ٹائٹنز جس ٹیم کی کپتانی انہوں نے آئی پی ایل 2022 کی جیت اور آئی پی ایل 2023 کے فائنل میں کی تھی لیکن اس سیزن میں ممبئی انڈینز نے انہیں گجرات سے حاصل کیا اور اپنی ٹیم کا کپتان بنادیا جس کے بعد روہت شرما کے مداح نہ صرف شدید برہم ہیں بلکہ ہاردک کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔