بیسل ۔25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) واورینکا نے فرانسس ٹائیفا کے خلاف تین سٹوں میں دوسرے راؤنڈ کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی اور اس نے نو عمر امریکی نوجوان کو دو گھنٹے اور 32 منٹ میں 6-3 3-6 7-5 سے شکست دے دی۔تاہم ، واورنکا نے میچ کے آخری گیم میں اپنی کمر کو زخمی کرلیا ، اور اس کے بعد انہوں نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران ٹورنمنٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا۔اس دوران انہوں نے کہا کہ بری خبر یہ ہے کہ مجھے دستبردار ہونا پڑے گا ۔ مجھے آخری سٹ میں اپنی پیٹھ سے کچھ پریشانی ہوئی تھی۔ مجھے یقین ہے کہ میں اس سے کل تک راحت حاصل نہیں کرپاؤں گا لہذا میں ٹورنمنٹ سے دستبردار ہورہا ہوں۔ واورنکا اپنے آخری دو ٹورنامنٹس میں یو ایس اوپن کوارٹر فائنل اور انٹورپ کا فائنل کھیلنے کے بعد لندن میں اے ٹی پی فائنلز کے لئے کوالیفائی کرنے کے مواقع کے ساتھ تھے اور دستبرداری کے بعد بھی اس کے امکانات باقی ہیں۔ واورنکا کی دستبرداری نے سوئس شائقین کو فیڈرر کے خلاف شاندار کوارٹر فائنل سے محروم کردیا ، جو اس ہفتے ریکارڈ دسواں باسل خطاب حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ فیڈرر رواں ہفتے اپنے پہلے دو میچوں میں غالب رہے ، انہوں نے پیٹر گوجوکزائک کو 6-2 6-1 اور رڈو البوٹ کو 6-0 6-3 سے شکست دی ۔ 38 سالہ فیڈرر کا بیسل میں 73-9 کا ریکارڈ ہے اور اس نے ٹورنمنٹ میں اپنے آخری 22 میچ جیتے ہیں۔سیمی فائنل میں رسائی پر فیڈرر نے کہا ،ہوسکتا ہے کہ میں خودپر آنے والے کچھ دباؤ کو محسوس کر رہا ہوں اور بسل میں دوستوں اورافراد خاندان کے سامنے کھیلنا مشکل تھا ، لیکن پچھلے 17 سال میں میں نے ہر لمحے لطف اٹھایا ہے اور ہمیشہ یہ سمجھنے کی کوشش کی ہے کہ گھر میں کھیل کر مجھے کس طرح فائدہ اٹھانا چاہئے۔ فیڈررکا مقابلہ ہفتہ کے سیمی فائنل میں اسٹیفانوس تسیسیپاس اور فیلپ کرجینووچ کے مقابلے کے فاتح سے ہوگا۔