واٹر سپلائی پراجکٹ کیلئے اراضی کا معائنہ

   

سدی پیٹ۔ 18 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حیدرآباد کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی پراجیکٹ کے حصے کے طور پر، ککنورپلی منڈل کے تِپّارام گاؤں میں 50 ایکڑ اراضی کے حصول کے علاقے کا ضلع کلکٹر کے۔ ہیماؤتی نے موقع پر معائنہ کیا۔ریونیو حکام نے کلکٹر کو بتایا کہ کے آر اے واٹر پمپ ہاؤس کے پاس اراضی حاصل کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین کو ہموار کرکے نشانات قائم کیے جائیں گے۔انجینئرنگ حکام نے بتایا کہ وہ زمین کا معائنہ کرکے پراجیکٹ کے لیے درکار میپنگ تیار کریں گے۔