گڈگیارپلی میں کامیاب تجربہ، رکن پارلیمان،رکن راجیہ سبھا کونڈا ویشویشور ریڈی و دیگر کا دورہ
کوہیر/29 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکٹر لکشمن رکن راجیہ سبھا کونڈا ویشویشور رکن پارلیمنٹ حلقہ چیوڑلہ ایم ششی دھر ریڈی پروفیسر پروتم ریڈی نے کوہیر منڈل کا دورہ کرتے ہوئے موضع گڈگیارپلی کا دورہ کرتے ہوئے واٹر شیڈ چار مرحلے کے پانی کا عمل کے کاموں کامعائنہ کیا ۔ اس موقع پر محمد افسر انجنئیر کی واٹر شیڈ کے بارے میں تمام تر تفصیلی حالات سے واقف کروایا ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اس واٹر شیڈ سے کسانوں کو کم خرچ میں سالانہ تین فصلیں اگانے میں کافی مدد حاصل ہو رہی ہے ۔ 2021 میں گڈگیارپلی میں آغاز کیا گیا تھا ۔ اس سے پہاڑوں پر ہونے والی بارش کے پانی کو مرحلے وار رکھتے ہوئے 4 مرحلے کے ساتھ پانی کو زمین میں پورا کا پورا چلا جاتا ہے ۔ اس واٹر شیڈ پروگرام کو موضع گڈگیارپلی میں ایک کامیاب تجربہ کے ساتھ کیاگیا ہے۔ جس سے موضع میں پانی زمینی سطح پر کافی اضافہ ہوا ہے۔ یہاں کے کسان اب سالانہ تین فصلیں اُگارہے ہیںاور کافی خوش حال زندگی گذار رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ موضع کے کئی خاندان بے روزگاری کی وجہ سے نقل مقام کرتے ہوئے زندگی گذار رہے تھے اب وہ اپنے گاؤں واپس آکر ایک خوشحال زندگی گذار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویفیسر ہنمنت راؤ کی کافی کوششوں کی وجہ سے اس واٹر شیڈ کو کامیاب تجربہ ہوا ہے ۔ انہوں نے پروفیسر پروتم ریڈی اور ایم ششی دھر ریڈی نے کئی مرتبہ موضع کا دورہ کرتے ہوئے کسانوں کو ہمت افزائی کی جس سے اس واٹر شیڈ پروگرام کو بہت زیادہ تقویت ملی ۔ ریاستی گورنر بھی موضع گڈگیارپلی کا دورہ کرتے ہوئے واٹر شیڈ کے اریا کا دورہ کریں گے ۔ گورنر کے دورے کو قطعیت دے دیا گیا ہے۔ صرف تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے۔ ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ مرکزی حکومت کو بھی اس واٹر شیڈ کے کامیاب تجربہ کو بھی واقف کروایا جائے گا تاکہ ملک بھر میں اس پروگرام سے شعبہ زراعت میں ترقی ہوسکے کم خرچ میں زیادہ آمدنی ہو رہی ہے ۔ اس پروگرام سے کروڑہا روپئے خرچ کرتے ہوئے پراجکٹ بنانے کی ضرورت ہے۔ کونڈا وشویشیر ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کے حالات دیکھ کر کافی خوشی ہوئی ہے ۔ حالانہ تین فصلیں اگائی جارہی بہت خوش کی بات ہر طرف خوشحالی ہے ۔ انہوں نے وقارآباد ، چیوڑلہ کے کسانوں کو اپنی ذاتی خرچ لاکر یہاں کے واٹر شیڈ پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے ہمارے علاقے میں اس واٹر شیڈ کو شروع کروایا جائے گا ۔ ایم ششی دھر ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے میں نے اس پروگرام کو بالکل قریب سے دیکھا ہوں کئی مرتبہ یہاں کا دورہ بھی کیا ہوں ۔ اس واٹر شیڈ پروگرام کو ریاست تلنگانہ نہیں بلکہ دیش بھر میں چلنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سابق سرپنچ راجیا ، بی جے پی قائدین کے علاوہ کسانوں کی کثیر تعداد موجو دتھی ۔