واٹر ٹینکر کو لاری کی ٹکر، ایک ہلاک دو زخمی

   

یلاریڈی 24 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل سداشیو نگر کے شیوار پر 44 ویں قومی شاہراہ پر دوپہر کو واٹر ٹینکر کو پیچھے سے لاری ٹکر دینے کے نتیجہ میں ایک شخص مقام واردات پر ہی ہلاک ہوگیا اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ ٹینکر ٹریکٹر کا انجن نکل کر بنا ڈرائیور کے آدھا کیلو میٹر تک جاکر پلٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بیدر ضلع تعلقہ اوراد کے کرنجی موضع سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ سچن کاماریڈی سے نظام آباد کی طرف جارہی 44 ویں قومی شاہراہ پر پودوں کو ٹینکر سے پانی سربراہ کرکیواپس سداشیو نگر آتے وقت کاماریڈی کی طرف سے نظام آباد کو جاری لاری ڈرائیور کی لاپرواہی سے سامنے سے جارہے واٹر ٹینکر کو تیز رفتاری سے ٹکر دے دی۔ جس سے ٹینکر پر سوار سچن گرکر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور دیگر دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ سڑک پر پلٹ گئے ٹینکر کا انجن نکل کر بنا ڈرائیور کے آدھا کیلو میٹر دور جاکر گر پڑا۔ متوفی کے والد اشوک کی شکایت پر پولیس سب انسپکٹر نریش نے مقدمہ درج کرلیا۔ زخمیوں کو دواخانہ منتقل کیا گیا۔ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔