سڈنی ۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) نیم برہنہ خواتین کی تصاویر اور نسل پرستانہ تبصروں کے بعد آسٹریلیائی سابق آل راؤنڈر شین واٹسن نے مداحوں سے معذرت کرلی ہے اورکہا کہ بظاہر یہ ہیکرز کا کام ہے۔ انڈین پریمیر لیگ میں چینائی سوپر کنگز کے لئے کھیلنے والے اس آل راؤنڈر نے سوشل میڈیا پوسٹوں میں کہا کہ حالیہ دنوں میں ان کے ٹویٹر اور انسٹاگرام دونوں صفحے ہیک ہوگئے تھے۔اسکرین شاٹس کو برطانوی ٹیبلوڈ دی سن نے اپنے ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خواتین کی تصاویر شائع کی ہیں۔ویسٹرن آسٹریلیا نے اطلاع دی ہے کہ ایک ہیکر نے پچھلے ہفتے شین واٹسن ٹویٹر اکاؤنٹ پر نسلی تبصرے اور نامناسب تصاویر بھی پوسٹ کئے تھے۔38 سالہ واٹسن جس کے دو پلیٹ فارمز پر 20 لاکھ سے زیادہ مداح ہیں ، نے اپنے مداحوں سے اس معاملے پر معذرت کی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی نامناسب تصاویر کے لئے سب سے معذرت خواہ ہوں۔واٹسن نے بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی سے قبل 59 ٹسٹ اور 190 ونڈے میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔