واٹسن کا سوشانت کو خراج

   

ملبورن۔17 جون (سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیائی کرکٹر شین واٹسن کی جانب سے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر شین واٹسن نے سوشانت سنگھ کی ایک تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ میں خود کو سوشانت سنگھ کے بارے میں سوچنے سے نہیں روک پارہا۔شین واٹسن نے لکھا کہ میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ سوشانت سنگھ کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔اْنہوں نے لکھا کہ مجھے یاد ہے کہ جب میں نے فلم ’ان ٹولڈ اسٹوری(ایم ایس دھونی) میں سوشانت سنگھ کو دیکھا تھا تو میں حیران ہوگیا تھا کہ یہ واقعی سوشانت ہی ہے یا ایم ایس دھونی ہیں۔شین واٹسن نے لکھا کہ اْس فلم میں جس طرح سے اْنہوں نے ایم ایس دھونی کا کردار نبھایا وہ بہت ہی زبردست تھا۔