واٹس ایپ نے اپنی متنازعہ نجی پالیسی (واٹس ایپ نیو پرائیویسی پالیسی) کے معاملے میں آخر کار صارفین کے آگے جھکنا پڑا۔ واٹس ایپ نے جمعہ کے روز واضح کیا ہے کہ اگر صارف نجی پالیسی میں اپ ڈیٹ سے متعلق شرائط کو قبول نہیں کرتا ہے تو اس کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ یا ان ایکٹو نہیں ہوگا۔ واٹس ایپ نے نجی پالیسی کو قبول کرنے کے لئے 15 مئی کی آخری تاریخ بھی ختم کردی ہے۔ فیس بک کی ملکیت والی کمپنی واٹس ایپ نے کہا ہے کہ اگر کوئی شرائط کو قبول نہیں کرتا ہے تو بھی اسکے اکاؤنٹ کو بند نہیں کیا جائے گا۔