واشنگٹن: میٹا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) مارک زکربرگ نے حال ہی میں واٹس ایپ کے لیے ایک نیافیچر متعارف کیا ہے جو کہ اسپیڈ ڈائل کی طرح کام کرتا ہے اور صارفین کو ان کی کمیونیکیشن کو بہتر طریقے سے منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔میٹا کی انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ کو صارفین کو نئے فیچر فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا جا رہا ہے جو اس کے صارفین کو پیغامات بھیج کر مواصلات کو بہتر طریقے سے منظم کرنے میں مدد کرے گا۔جیسا کہ ڈبلیو اے بیٹا انفو نے اطلاع دی ہے، نیا فیچر ایک پسندیدہ فلٹر ہے ۔