نیویارک:واٹس ایپ نے متعدد نئے فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جو فیس بک کی زیرملکیت اپلیکشن میں آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔ان میں سے بیشتر فیچرز کے بارے میں تو پہلے سے ہی معلوم ہوچکا تھا کیونکہ وہ بیٹا ورژن میں آگئے تھے لیکن اب کمپنی کی جانب سے اعلان کے بعد جان چکے ہیں کہ وہ عام صارفین جلد استعمال کرسکیں گے۔ان میں سے ایک فیچر نئے کانٹیکٹس کو آسانی سے شامل کرنے کے حوالے سے ہے اور اس مقصد کے لیے واٹس ایپ نے نیا کیو آر کوڈ متعارف کروایا ہے۔اس فیچر کی بدولت صارف کسی دوسرے صارف کے کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے کانٹیکٹس میں شامل کرسکے گا، یعنی فون نمبر کو ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔یہ فیچر کئی ماہ پہلے بیٹا ورژن میں آیا تھا اور اب تمام صارفین کے لیے متعارف کروایا جارہا ہے۔اسی طرح ایک فیچر ویڈیو کالز کے حوالے سے ہے جس کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ویڈیو کالز میں پہلے ہی 8 افرادکو شامل کیا جا جاچکا ہے، اب نئے فیچر کے تحت صارف کال میں شریک کسی فرد کے آئیکان کو کچھ دیر تک دبا کر فل اسکرین میں دیکھ سکے گا۔اسی طرح گروپ چاٹس میں ایک ویڈیو آئیکان بھی دیا جارہا ہے تاکہ سنگل کلک سے گروپ ویڈیو کال شروع کی جاسکیلیکن یہ ان گروپس میں ہی نظر آئے گا جس میں لوگوں کی تعداد 8 یا اس سے کم ہوگی۔ایک اور فیچر انیمیٹڈ اسٹیکر پیکس کا ہے جس کی آزمائش کچھ عرصے سے بیٹاورژن میں بھی ہورہی تھی۔