نیویارک۔ سماجی رابطے کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نئے فیچر کی ٹرائل شروع کردی جس کے تحت پیغامات 24 گھنٹوں بعد حذف کئے جاسکیں گے۔حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویب بیٹا انفو کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ 24 گھنٹوں بعد حذف ہونے کے لیے پیغامات ترتیب دینے کی صلاحیت کے حوالے سے جانچ کر رہا ہے۔خیال رہے کہ واٹس ایپ چند ماہ قبل ایک ایسا فیچر متعارف کروا چکا ہے جو 7 دن میں پیغامات حذف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس فیچر کے تحت صارف کی جانب سے مخصوص چیٹ کو ان ایبل کرکے 7 دن میں غائب کیا جا سکتا ہے۔تاہم اس فیچر کے حوالے سے واٹس ایپ صارفین الجھن کا شکار ہو گئے تھے۔
