واٹس ایپ نے پرائیویسی پالیسی کا فیصلہ واپس لیا

   

نئی دہلی: واٹس ایپ نے صارفین کو اپنی متنازع رازداری پالیسی سے متعلق اپ ڈیٹس کو قبول کرنے کیلئے دی گئی 15 مئی کی ڈیڈ لائن کا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور کہا ہے کہ شرائط قبول نہ ہونے کے باوجود بھی اکاؤنٹ کو ختم نہیں کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ واٹس ایپ کی مجوزہ پالیسی پر صارفین نے اپنے ڈیٹا کے حق کولے کر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ واٹس ایپ کے بہت سارے صارفین کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت واٹس ایپ کی ملکیت والی کمپنی فیس بک کے ساتھ ان کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔اسے لے کر اس مفت میسجنگ اور کالنگ سروس مہیا کرانے والی کمپنی کی کافی تنقید ہوئی تھی۔