حیدرآباد 20 مئی (سیاست نیوز) عادل آباد کی مقامی عدالت نے واٹس ایپ تین طلاق دینے والے شخص کو 14 دن تک عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔ پولیس نے کے آر کے کالونی عادل آباد ٹاؤن کے عبدالعتیق کو حراست میں لیا جنھوں نے اپنی اہلیہ جاسمین کو واٹس ایپ پر تین طلاق بھیجا تھا۔ مرکزی حکومت نے جولائی 2019 ء میں پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ذریعہ طلاق ثلاثہ کو کالعدم کردیا ہے لہذا پولیس نے عتیق کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 2017 میں شادی ہوئی لیکن گزشتہ دو برسوں سے اختلافات جاری تھے۔ جاسمین نے فبروری 2023 ء میں عبدالعتیق کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزم نے عدالت کی ہدایت کے باوجود اپنی اہلیہ کو گزارے کی رقم دینے سے انکار کردیا تھا۔ عبدالعتیق نے اپنی اہلیہ کو واٹس ایپ پر تین طلاق دیئے جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔ پولیس نے مسلم ویمن پروٹیکشن آف رائٹس آن میاریج ایکٹ 2019 کے تحت مقدمہ درج کیا۔1