حیدرآباد۔یکم ڈسمبر، ( سیاست نیوز) واٹس اپ پر غیر مرد سے چیاٹنگ کرنے پر شوہر کی برہمی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے بیگم پیٹ علاقہ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ اے سریشا سری سیلم راؤ کی بیوی تھی اور گوتم نگر کی ساکن تھی۔ کل صبح سریشا کے شوہر نے اسے باتھ روم میں فون پر چیاٹنگ کرتے ہوئے پکڑ لیا تھا اور اس پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ اتنا ہی نہیں سری سیلم نے سریشا کے بھائی کو فون پر سریشا کی اس حرکت کے بارے میں اطلاع دی اور بھائی نے یہ مشورہ دیا کہ یہ شکایت اس کے باپ سے کی جائے۔ سریشا کو اس بات کا علم ہونے پر اس نے اپنے شوہر کے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
اور متوفی کے سیل فون کو ضبط کرلیا ہے۔