حیدرآباد۔/29 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) فیس بک کے زیر اہتمام چلائے جانے والے واٹس ایپ اینڈرائیڈ فون کیلئے جدید بیٹا ورژن 2.19.275 کو عنقریب متعارف کرے گا۔ جس کے تحت اڈمن کو مخصوص مسیج ڈیلیٹ کرنے کی سہولت رہے گی ۔ یہ ورژن کچھ عرصہ قبل مجوزہ طور پر منظر عام پر آنے سے متعلق باتیں عام تھیں تاہم بہت جلد یہ ورژن عام استعمال کنندوں کیلئے دستیاب ہوجائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ نئے ورژن میں اڈمن کو کوئی بھی مسیج نکالنے کی ہدایت رہے گی اگرچیکہ مسیج ارسال کرنے والے کوریج ڈیلیٹ کرنے کا مقررہ وقت نکل جانے تک اس مسیج کو اڈمن ڈیلیٹ کرسکے گا۔ یہ نیا ورژن انفرادی اور گروپ چارٹس دونوں کیلئے دستیاب رہے گا۔ اس نئی سہولت سے گروپ چارٹ میں اڈمن کو اس موقع سے بھرپور استفادہ کرنے کی سہولت رہے گی۔ فیس بک ذرائع کے بموجب نئے ورژن کو چند افراد نے تجربہ کیا ہے جو کامیاب ثابت ہونے کے بعد اس کو مارکٹ میں متعارف کرنے کی تجویز رکھتا ہے۔