واٹس ایپ کمیونٹی اناؤنسمنٹ گروپ کے اندر بھی میسیجز پر ری ایکشن کی ہوگی سہولت

   

واٹس ایپ اپ ڈیٹ میٹا کی ملکیت والی مقبول میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو آئی او ایس پر کمیونٹی اناؤنسمنٹ گروپ کے اندر میسیجز پر ردعمل ظاہر کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ واٹس ایپ کو ٹریک کرنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق میٹا کی ملکیت والا پلیٹ فارم ایک ان ایپ بینر پر کام کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تاکہ صارفین کو مطلع کیا جا سکے کہ کمیونٹی اناؤنسمنٹ گروپ کے اندر پیغامات پر رد عمل ظاہر کیا جاسکتا ہے۔