واٹس ایپ کی ہندوستان میں 47 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : دنیا بھر میں فوری پیغامات کی ترسیل اور وصول کے لئے مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ پر وقفہ وقفہ سے صارفین کی سہولت اور انہیں مزید آسانی پیدا کرنے کی غرض سے کئی ایک تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ تاہم جو اس کے استعمال میں ماہر نہیں ہیں وہ صرف پیغامات، فوٹوز، ویڈیوز، لنکس اور آڈیوز بھیجنے اور اسٹاٹس لگانے کی حد تک ہی واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔ واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ جاریہ سال ماہ مارچ میں تقریباً 47 ملین واٹس ایپ اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی اور ان میں سے 17 لاکھ اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی اور ان میں سے 17 لاکھ اکاؤنٹس پر صارفین کی جانب سے کسی بھی قسم کی رپورٹ سے پہلے ہی پابندی لگادی گئی تھی۔ جبکہ اس سے قبل واٹس ایپ نے ماہ فروری میں تقریباً 46 لاکھ ہندوستانی صارفین کے واٹس ایپ اکاؤنٹس پر پابندی لگادی تھی۔ واٹس ایپ اکاؤنٹس کی ہندوستان کے ایس ٹی ڈی کوڈ +91 کے ذریعہ شناخت کی جاتی ہے۔ انفارمیشن ٹکنالوجی کے تحت ہندوستان کی ماہانہ رپورٹ کے عنوان سے پیر کو جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یکم مارچ 2023 سے 31 مارچ 2023 کے درمیان 47,15,906 واٹس ایپ اکاؤنٹس پر پابندی لگادی گئی۔
ان میں سے صارفین کی رپورٹ سے قبل 16,59,385 واٹس ایپ اکاؤنٹس پر پابندی لگادی گئی تھی۔ جاری کردہ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم خاص طور پر روک تھام پر توجہ مرکوز کررہے ہیں کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ نقصان پہنچنے کے بعد اس کا پتہ لگانے سے قبل نقصان ان سرگرمیوں کو ہونے سے روکنا زیادہ بہتر ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے واٹس ایپ کے غلط استعمال اور واٹس ایپ کے نجی استعمال کے دوران اس کے صارفین کی جانب سے بدسلوکی کا پتہ لگانے کا عمل تین مراحل پر مشتمل ہوتا ہے۔ رجسٹریشن کے وقت، پیغام رسانی کے دوران اور منفی آراء کے جواب میں جو اسے صارفن کی رپورٹس اور بلاکس #Blocks کی شکل میں موصول ہوتا ہے۔