واٹس ایپ کے ذریعہ لڑکی کو ہراساں کرنے والا نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد /5 مارچ ( سیاست نیوز ) انٹرنیشنل نمبر حاصل کرتے ہوئے واٹس ایپ کے ذریعہ لڑکی کو ہراساں کرنے والے ایک شخص کو رچہ کنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ سائبر کرائم پولیس نے بتایاکہ 25 سالہ کوٹلہ مادھو راؤ کو گرفتار کرلیا گیا ۔ جو جنسی خواہش پوری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لڑکی کو ہراساں کر رہا تھا اور واٹس ایپ کے ذریعہ عریاں ویڈیوز اور پیامات روانہ کر رہا تھا ۔ متاثرہ لڑکی کی بڑی بہن کا یہ ساتھی ہے ۔ متاثرہ لڑکی اور اس کی بڑی بہن اس کی ڈگری کی کلاس میٹ تھی ۔ جس نے مادھو راؤ کی محبت کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا اور تعلیم کے بعد حیدرآباد میں ملازمت اختیار کی تھی اور ایک خانگی کمپنی میں ملازمت کر رہا تھا ۔ پیشکش کو مسترد کرنے کے بعد یہ شخص بدلے کی آگ میں جل رہا تھا جس نے لڑکی کی نوجوان بہن کا نمبر حاصل کیا اور ایک انٹرنیشنل نمبر حاصل کرنے کے بعد گوگل پلے اسٹور سے ایک اپلکیشن کو ڈاؤن لوڈ کیا ۔ پولیس نے مادھا راؤ کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔