کاغذ نگر 16 نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کاغذ نگر ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں آج ڈی ایس پی محمد وحید الدین نے ٹاؤن سرکل انسپکٹر پریم کمار اور سب انسپکٹر سدھا کر کے ساتھ مل کرکہا کہ مئی اور جون کے مہینے میں شکایت کنندوں کی جانب سے کمائی میں اضافہ کرنے کا لالچ دے کر واٹس ایپ گروپ کے ذریعے پونے ریاست مہاراشٹرا کا ساکن سنتوش کشال چند اور احمد اباد ریاست گجرات کا ساکن پٹیل دول کمار نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر معصوم عوام کو واٹس ایپ گروپ کی تشکیل دیتے ہوئے کمائی میں دگنا اضافہ کرنے کا دھوکہ اور سائبر کرائم کے ذریعے لگ بھگ 76 لاکھ 50 ہزار روپے کا غبن کرتے ہوئے واٹس ایپ گروپ بر کو ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں شکایت کنندہ خاتون کی جانب سے کاغذ نگر ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شکایت کی بنیاد پر خصوصی پولیس ٹیم کی تشکیل دے کر اس سے قبل دو مجرموں کو پولیس حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا گیا اور آج انہی کے دو ساتھی سنتوش کشال چند اور پٹیل دول کمار کو پولیس حراست میں لے کر قانونی کاروائی کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں پیش کیا جائے گا۔