واٹس ایپ کے ہندوستانی استعمال کنندگان کے اسٹاٹس ویڈیو کے وقت میں کمی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ یکم اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) واٹس ایپ کے ہندوستانی استعمال کنندگان اب واٹس ایپ اسٹاٹس کے طور پر طویل ویڈیوس پوسٹ نہیں کرسکیں گے۔ واٹس ایپ بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اب واٹس ایپ اسٹاٹس کے طور پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز کیلئے وقت کی حد مقرر کی گئی ہے اور ہندوستانی استعمال کنندگان پر ہی اس کا اطلاق ہوگا۔ چنانچہ وہ اسٹاٹس پوسٹ پر 18 سیکنڈ سے زائد وقت کے ویڈیوز پوسٹ نہیں کرسکیں گے۔ ذرائع نے کہا کہ سرورس پر ٹریفک کم کرنے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ تاہم فیس بک کی طرف سے چلائے جانے والے اس ادارہ نے باقاعدہ طور پر ان کا اعلان نہیں کیا ہے۔ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے سبب یو ٹیوب نے بھی30 دن تک اپنے ویڈیوز کی اسٹریمنگ کے معیار میں تخفیف کا فیصلہ کیا ہے۔ یو ٹیوب اور نٹفلکس یوروپ میں ویڈیو اسٹریمنگ میں تخفیف کررہے ہیں۔