حیدرآباد /17 اگست ( سیاست نیوز ) خواتین کے تحفظ و سلامتی کیلئے مثالی اقدامات کرنے کا دعوی کرنے والی تلنگانہ پولیس اب خواتین پر ظلم ڈھانے لگی ہے ۔ آدھی رات گذرنے کے بعد خاتون کو حراست میں لے کر تشدد کرنے کا شرمناک واقعہ ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پہلے تو اپنی کارروائی کو درست قرار دینے والی پولیس نے عوامی برہمی اور تنقیدوں کے بعد دو ملازمین کو معطل کردیا ۔ ہیڈ کانسٹیبل شیوا شنکر اور خاتون کانسٹیل سومالتا کے خلاف کمشنر نے کارروائی کردی ۔ تاہم پولیس نے پہلے خلاصہ کیا تھا کہ آدھی رات ایل بی نگر حدود میں ہنگامہ آرائی کرنے والی خواتین کو حراست میں لیا گیا تھا ۔ ہنگامہ کرنے والی خواتین میں ایک خاتون پر اس قدر لاٹھی برسائی گئی کہ کوئی پیشہ ور مجرم کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا ۔ خاتون کو اس قدر مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ شدید زخمی ہوگئی اور اس کے جسم پر گہرے نشانات نمودار ہوگئے ۔ ع
ورا لکشمی نامی خاتون کے رشتہ داروں نے اس کے خلاف سخت احتجاج درج کروا ۔ میرپیٹ سے تعلق رکھنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ سرورنگر اپنے رشتہ دار کے یہاں رقمی مدد کیلئے گئی تھی اس کی بیٹی کی شادی کے سلسلہ میں وہ رقمی انتظامات میں مصروف ہے اور سرور نگر سے واپس ہو رہی تھی کہ ایل بی نگر سرکل پر پولیس نے روک لیا اور گاڑی میں بٹھاکر پولیس اسٹیشن منتقل کیا جب خاتون نے حراست کی وجہ دریافت کی تو پولیس برہم ہوگئی اور خاتون پر لاٹھیاں برسائی گئیں۔ اس بات کا علم ہونے پر کمشنر پولیس رچہ کنڈہ نے دو ملازمین پولیس کو معطل کردیا ۔ ع