وبائی امراض پر کانگریس کی تحریک التواء نامنظور

   

حیدرآباد۔/14 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی میں کانگریس پارٹی نے وبائی امراض کے مسئلہ پر تحریک التواء پیش کی جسے اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے نامنظور کردیا۔ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی کانگریس رکن ڈی سریدھر بابو نے یہ مسئلہ اُٹھایا اور اسپیکر سے اپیل کی کہ طئے شدہ ایجنڈہ کو ملتوی کرتے ہوئے اس مسئلہ پر مباحث کی اجازت دی جائے کیونکہ ریاست بھر میں وبائی امراض کے نتیجہ میں لاکھوں افراد متاثر ہیں۔ اسپیکر نے اس مسئلہ پر وقفہ سوالات کے بعد اظہار خیال کا مشورہ دیا۔ وقفہ سوالات کے فوری بعد کانگریس ارکان نے دوبارہ اس مسئلہ کو اٹھانے کی کوشش کی جس پر اسپیکر نے کہا کہ تحریک التواء نامنظور کردی گئی ہے اور ارکان کسی اور قاعدہ کے تحت مباحث کی درخواست دے سکتے ہیں۔