وبائی امراض کی روک تھام و شجرکاری کو کامیاب بنانے کی ہدایت: کے ٹی آر

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد :13؍ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی آر نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کمشنر میونسپل کارپوریشن جتیش وی پاٹل، مئیر ڈی نیتو کرن، ڈپٹی مئیر محمد ادریس خان، اڈیشنل کلکٹر کے ہمراہ ایک ویڈیو کانفرنس کیا اور اس موقع پر ان عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وبائی امراض کی روک تھام اور کرونا وائرس کے خاتمہ کے علاوہ شجرکاری کو کامیاب بنانے کی خواہش کی۔ مسٹر کے ٹی آر نے حیدرآباد سے ویڈیو کانفرنس کیا اس موقع پر ان عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن میں شجرکاری کیلئے تین لاکھ 75 ہزار پودے لگانے کیلئے نشانہ مقرر کیا گیا ۔ لہذامیونسپل کے علاقہ میں جگہ جگہ پر شجرکاری کریں تاکہ سرسبز و شاداب ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کے علاقہ میں صفائی کیلئے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے کسی بھی مقام پر کچرا نظر نہ آئے اس طرح کے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ بارش میں وبائی امراض پیدا ہونے کے امکانات ہیں لہذا صفائی کو خصوصی توجہ دیں۔ کرونا وائرس کے پیش نظر کارپوریشن کے علاقہ میں صفائی کے خصوصی انتظامات کو انجام دیں تاکہ کسی بھی طرح کے امراض پیدا نہ ہوسکے۔