اقوام متحدہ ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا ہے کہ نئے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا نفرت کے سونامی کا سبب بن رہی ہے۔ انہوں نے جمعے کو جاری کردہ اپنے بیان میں خبردار کیا کہ موجودہ وبا کے دور میں اجنبیوں سے خوف، الزام تراشی اور خوف میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گوٹیرش کے بقول کئی ملکوں اور خطوں میں غیر ملکیوں اور مسلمانوں پر حملے ہوئے جبکہ مہاجرین و پناہ گزینوں کو اس وبا کی وجہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سیاسی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ تمام رنگ و نسل کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور تعلیمی اداروں میں ڈیجیٹل تعلیم پر بھی زور دیں