برسلز: یورپی یونین کے رکن ملکوں کے وزرائے مالیات کا ایک اجلاس ہوا۔ ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اس اجلاس میں کووڈ انیس کی وبا کے مالی نقصانات سے نمٹنے پر تبادلہ خیال جاری ہے۔ رکن ممالک کے وزرائے خزانہ اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے اپنی اپنی تجاویز پیش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے یورپی بلاک کی اقتصادیات میں 8.3 فیصد کی کمی کی خدشہ ہے۔ آج کے اجلاس میں آئندہ ہفتے ہونے والی سمٹ کے لیے بھی چند معاملات پر اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
