اقوام متحدہ۔24 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران انسانی حقوق کی حفاظت کی جانی چاہئے ۔ گوٹریس نے ویڈیو پیغام جاری کرکے کہا کہ کورونا وائرس وبا ہیلتھ ایمرجنسی ہے لیکن اس کے علاوہ یہ اقتصادی، سماجی اور انسانیت کیلئے بھی بحران ہے جو تیزی سے انسانی حقوق کیلئے پریشانی کا سبب بنتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو شفاف، ذمہ دار اور جوابدہ ہونا چاہئے اور میڈیا، سماجی تنظیمیں اور نجی شعبوں کو آزادی دینی چاہئے ۔