وجئے تلنگانہ ڈیری دودھ کی قیمتوں میں اضافہ

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ ڈیری ڈیولپمنٹ کوآپریٹیو فیڈریشن لمٹیڈ نے اطلاع دی ہے کہ وجئے تلنگانہ دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ اور اضافہ کا اطلاق 16 فروری 2020 سے ہوگا ۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں ’ وجئے تلنگانہ ‘ دودھ کی قیمتوں پر نظر ثانی کی گئی ہے ۔ مختلف نوعیت کی پاکٹوں میں دستیاب دودھ کی قیمت بھی مختلف ہوگی ۔ ہول ملک 500 ایم ایل اب 30.50 روپئے میں دستیاب ہوگا ۔ اسٹانڈرڈایز ملک 500 ایم ایل 25.50 ، ٹونڈ ملک 1000 ایم ایل 47 روپئے ٹونڈ ملک 300 ایم ایل 23.50 روپئے میں دستیاب ہوگا۔ وجئے تلنگانہ دودھ کے صارفین جنہوں نے 10 مارچ 2020 تک کا اڈوانسڈ ملک کارڈ خریدے ہیں انہیں 13 مارچ 2020 تک اسی قیمت پر دودھ دستیاب ہوگا