نئی دہلی 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو وجئے دشمی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ بدی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے جو سماج کو کھوکھلا کردیتی ہے۔ مختصر ویڈیو میں وزیراعظم نے کہاکہ سوسائٹی کے ہر طبقہ نے راون کے ساتھ لارڈ رام کی جنگ میں اُن کا ساتھ دیا تھا۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی اور پارٹی لیڈر راہول گاندھی نے بھی اِس موقع پر عوام کو مبارکباد دی اور کہاکہ غرور و تکبر اور ناانصافی جیسی بُرائیوں کو سماج سے مٹانا ضروری ہے۔