حیدرآباد ۔ تلنگانہ حکومت نے وجئے دشمی کی عام تعطیل کا 25 اکٹوبر کے بجائے 26 اکٹوبر کو اعلان کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری سومیش کمار نے آج جی او آر ٹی 1609 جاری کیا ۔ جی او میں کہا گیا کہ وجئے دشمی ( دسہرہ ) کی تعطیل کا قبل ازیں 25 اکٹوبر کو اعلان کیا گیا تھا لیکن حکومت نے تبدیل کرتے ہوئے 26 اکٹوبر کو تعطیل کا فیصلہ کیا ہے ۔