حیدرآباد۔15 نومبر (سیاست نیوز) انتخابات سے عین قبل بی جے پی کو ایک اور جھٹکہ لگا ہے۔ بی جے پی کی سینئر قائد سابق رکن پارلیمنٹ وجئے شانتی بی جے پی سے مستعفی ہوگئی ہیں وہ بی جے پی قومی عاملہ کی رکن تھیں۔ انہوں نے اپنا مکتوب استعفی مرکزی وزیر و تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی کو روانہ کردیا۔ وجئے شانتی چند دنوں سے بی جے پی قیادت سے ناراض تھیں اور اپنے آپ کو بی جے پی کی سرگرمیوں سے دور رکھا تھا۔ بی جے پی قومی قیادت نے تلنگانہ انتخابات کیلئے 40 رکنی اسٹار کمپینرس کی فہرست جاری کی تھی جس میں وجئے شانتی کو نظرانداز کردیا گیا تھا۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ وجئے شانتی کانگریس پارٹی سے رابطہ میں ہیں اور بہت جلد کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کی افواہیں گشت کررہی ہیں۔ ن