وجئے شانتی کا بی جے پی میں شمولیت کا اشارہ

,

   

حیدرآباد۔ کانگریس پارٹی لیڈر وجئے شانتی نے آج بالواسطہ طور پر اشارہ دیا کہ وہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی تلنگانہ میں مستحکم ہوئی ہے جبکہ کانگریس پارٹی کمزور ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کل ہند کانگریس کے انچارچ تلنگانہ کانگریس امور مانیکم ٹیگور کو دو ماہ قبل ہی یہ ذمہ داری سونپی جاتی تو ریاست میں پارٹی مستحکم ہوسکتی تھی ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے ریاست میں سیلف گول کرلیا ہے اور چیف منسٹر کی جانب سے کانگریس کو کمزور کرنے کی جو کوششیں کی جا رہی ہیں وہ ان پر ہی بھاری پڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی سازشوں کے نتیجہ میں تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کمزور ہوئی ہے ۔ اس طرح وجئے شانتی نے بالواسطہ طور پر بی جے پی میں شمولیت کا اشارہ دیا ہے ۔