حیدرآباد۔18 نومبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ کانگریس لیڈر وجئے شانتی نے آج آرٹی سی ایم ڈی کے ہائیکورٹ میں حلفنامہ پر شدید تنقید کی جنہوں نے ہڑتال کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو ذمہ دار قرار دیا ۔ وجئے شانتی نے کہا کہ ریاستی حکومت کا حلفنامہ میں رول ہے ۔ حلفنامہ میں آر ٹی سی کے ایم ڈی نے الزام عائد کیا کہ آر ٹی سی ورکرس یونینیں اپوزیشن کے ساتھ ساز باز کرکے حکومت کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں۔ وجئے شانتی نے کہا کہ حلفنامہ کی تیاری میں ٹی آر ایس قائدین کا ہاتھ ہے ۔