بنگلورو، 28اکتوبر (یو این آئی) کرناٹک ہائی کورٹ نے مفرور صنعت کار وجے مالیا کی طرف سے داخل کی گئی عرضی کو خارج کر دیا ہے جس میں انہوں نے اپنی اور سابق ایئر لائن کمپنی کنگ فشر ایئر لائنز اور دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑی یونائیٹڈ بریوریز ہولڈنگس لمیٹڈ، پربقایا قرضوں کی حیثیت کے بارے میں معلومات طلب کی تھی۔جسٹس للیتا کنیگنتی کی بنچ نے کہا کہ مالیا کو یہ درخواست ہائیکورٹ میں داخل کرنے کے بجائے قانونی طور پر نامزد کمپنی کورٹ میں داخل کرنی چاہیے تھی۔ جب کمپنی کے معاملات کیلئے الگ عدالتی نظام موجود ہے تو ہائی کورٹ ایسی درخواست کیوں سنے ۔
