وجئے مالیا کو ہندوستان لانے کا راستہ صاف ، برطانوی پولیس کی جانب سے ملی منظوری

,

   

کنگ فشر کے مالک وجے مالیا کو ہندوستان لانے کا راستہ صاف ہوگیا ہے ۔ مالیا کو ہندوستان بھیجنے کو لے کر برطانیہ کی وزارت داخلہ نے منظوری دیدی ہے۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ مالیا اب برطانوی ہائی کورٹ میں اس فیصلہ کے خلاف اپیل داخل کرسکتے ہیں ۔ عدالت میں اپیل کرنے کیلئے ان کے پاس 14 دنوں کا وقت ہے ۔

خیال رہے کہ مالیا پی این بی سمیت ملک کے کئی بڑے بینکوں کا نو ہزار کروڑ روپے لے کر فرار ہوگئے تھے ۔ لندن کی ویسٹ منسٹر کورٹ نے وجے مالیا کو ہندوستان بھیجنے کی پہلے ہی اجازت دیدی تھی اور اب برطانیہ کی وزارت داخلہ سے بھی منظوری مل گئی ہے ۔

مالیا پر بینکوں کا تقریبا 9400 کروڑ روپے کا بقایا ہے ۔ ان کے خلاف متعدد بینکوں نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی ۔ مالیا کی طرف سے کہا گیا ہے کہ تیل کی شرح بڑھنے ، زیادہ ٹیکس اور خراب انجن کی وجہ سے ان کی کنگ فشر ائیر لائنس کو 6107 کروڑ کا نقصان اٹھانا پڑا تھا ۔ حالانکہ وہ ابھی تقریبا 1800 کروڑ روپے کے ول فل ڈیفالٹر ہیں ۔ باقی بینک اب بھی مالیا کے خلاف عدالت نہیں گئے ہیں ۔