ممبئی۔5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) منگل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اسپیشل عدالت کو بیان دیا ہے کہ مفرور تاجر وجئے مالیا کی جائیداد کو بینکس کنسورشیم کے حوالے کرنے پر اس کو کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن ساتھ میں بینکس کو ایک اقرار نامہ دینا ہوگا کہ مستقبل میں ان کی دعویٰ کی گئی رقم کو واپس لوٹانا ہوگا۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی سرکردگی میں کنسورشیم آف بینکس نے تحقیقاتی ایجنسی کو ایک درخواست پیش کی تھی جس میں وجئے مالیا کی جائیداد کے حصول کی اجازت مانگی گئی تھی کیونکہ مالیا تقریباً 9 ہزار کروڑ روپئے کا نادہندہ ہے اور کنسورشیم کے مطابق وجئے مالیا بینکس کو تقریباً 6,200 کروڑ روپئے واجب الادا ہے۔ ای ڈی نے پی ایم ایل اے جج ایم ایس اعظمی کے روبرو ایک حلف نامہ پیش کیا جس میں فاضل عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ اس معاملے میں اپنی بہترین رائے کا اظہار کرے۔