وجئے مالیا کی ہندوستان کو حوالگی کیخلاف اپیل

   

لندن ۔4مئی ( سیاست ڈاٹ کام) شراب کے تاجر وجئے مالیا نے پیر کو یو کے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ، جب کہ دو ہفتے قبل وہ ہندوستان کو حوالگی کے خلاف کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گیا تھا ۔ وجئے کے خلاف سابق کنگ فشر ایئر لائنس کی جانب سے واجب الادا قرضوں سے متعلق دھوکہ اور غیرقانونی رقمی معاملتوں کے الزامات ہیں ۔ 64سالہ بزنس مین کو یہ درخواست داخل کرنے کیلئے 14یوم کا وقت تھا ۔ہائیکورٹ کا فیصلہ 20اپریل کو سامنے آیا تھا اور 14یوم کی مدت میں مالیا سپریم کورٹ سے رجوع ہوگیا ۔ ؎