حیدرآباد ۔ /14 مئی (سیاست نیوز) شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں جنگلی جانوروں کی نقل و حرکت دیکھی جارہی ہے ۔ کل رات گولکنڈہ علاقہ میں جنگلی بلی کی نقل و حرکت کے بعد آج کاٹے دھن میلار دیوپلی میں چیتا سڑک پر دستیاب ہونے کے بعد آج رات دیر گئے وجئے نگر کالونی میں ایک اژدھا دیکھا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ تقریباً 10 فیٹ لمبا اژدھا وجئے نگر کالونی میں واقع شمشان گھاٹ کی دیوار کے پاس دیکھا گیا ۔ وہاں سے گزرنے والے بعض افراد نے اس اژدھا کی حرکت کی ویڈیو گرافی کی اور بعد ازاں سوشیل میڈیا پر وائرل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس اژدھا کی موجودگی کے بعد وجئے نگر کالونی کے رہائشی علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور مقامی پولیس کو اس سلسلہ میں آگاہ کیا ہے ۔