حیدرآباد: خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباوکے پیش نظرآندھراپردیش میں شدید بارش ہورہی ہے۔ کل شب سے مسلسل بارش کے سبب عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔ شہروں اورٹاونس میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔کئی نہر اور جھیل مسلسل بارش کی وجہ سے لبریز ہوگئے۔ ریاست بھر کے ضلعی انتظامیہ نے آج اسکولس کو تعطیل کااعلان کیا۔سڑکوں پرپانی جمع ہونے وجئے واڑہ میں گاڑیوں کی آمد ورفت متاثرہوئی۔ضلع کے مغلاج پورم میں مٹی کے تودے کھسک گئے جس کے نتیجہ میں چارافراد ہلاک ہوگئے اور بیشتر دیگرزخمی ہوگئے۔ وزیراعلی این چندرابابونائیڈونے ریاست بھرمیں شدید بارش کے پیش نظر عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ چوکس رہیں اور درکار راحت اقدامات انجام دیں۔