حیدرآباد 3 جون (یواین آئی) وجئے واڑہ میں گزشتہ تین دن سے شدید گرمی کی لہر جاری ہے ، جس کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی شہریوں کے مطابق صبح 9 بجے سے ہی سورج کی تمازت میں شدت آ جاتی ہے ۔ گزشتہ تین دنوں کے دوران درجہ حرارت 39 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔