وجئے واڑہ میں مختلف پرائیویٹ اسپتالوں پر آئی ٹی کے دھاوے

   

حیدرآباد۔ 26فروری (یو این آئی) انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے آج اے پی کے وجئے واڑہ میں مختلف پرائیویٹ اسپتالوں پر چھاپے مارے ۔ان چھاپوں نے طبی برادری میں سنسنی پھیلادی۔آئی ٹی کے عہدیداروں نے اس بات کو پایا کہ بھاری انکم ہونے کے باوجود ڈاکٹرس نے ٹیکس دینے سے گریز کیا۔آئی ٹی کے عہدیداروں نے ان چھاپوں کے دوران آروگیہ شری کے دعووں کی تفصیلات بھی حاصل کیں۔اسپتالوں کے انتظامیہ کی جانب سے دستاویزات میں الٹ پھیر کی بھی اطلاع ملی ہے تاکہ بھاری آمدنی ہونے کے باوجود انکم ٹیکس سے بچاجاسکے ۔ بدھ کی صبح ہی سے یہ کارروائی جاری ہے جس میں مریضوں کو کسی بھی قسم کی مشکل میں ڈالے بغیر یہ آئی ٹی کے عہدیدار چھاپے ماررہے ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ آئی ٹی کے عہدیدار،آئی ٹی ریٹرنس داخل نہ کرنے والے اسپتالوں پر مزید چھاپے ماریں گے ۔