وجئے واڑہ میں کار ریسنگایک ہلاک، 4شدید زخمی

   

حیدرآباد19نومبر(یو این آئی) وجئے واڑہ میں کل رات کارریسنگ سے سنسنی پھیل گئی۔اس میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور چاردیگر شدید زخمی ہوگئے ۔اس میں نوجوان لڑکے اورلڑکیوں نے حصہ لیا۔اس واقعہ میں زخمی افراد میں دو کی حالت تشویشناک ہے ۔ ہائی وے پر تیزرفتاری سے کارریسنگ کی جارہی تھی۔اس میں دوکاروں نے حصہ لیا۔ریسنگ کے دوران اس کا توازن کھودیا اور دوبائیکس سے ٹکراگئیں۔حادثہ کے بعد نوجوان کار چھوڑکر فرارہوگئے ۔اس میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ۔