حیدرآباد ۔ ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس
(DRI)
کے عہدیداروں نے 23 مارچ کی علی الصبح پنتھنگی ٹول پلازا پر
(SUV)
کار کو روک کر تلاشی لی۔ کار سے 25 کیلو گرام بیرونی مارک کے ایک کیلو کے سونے کے بارس برآمد ہوئے جو مختلف چار کمپنیوں کے تھے۔ سونے کے بارس کو کار کے اندر خصوصی طریقہ سے چھپانے کی کوشش کی گئی تھی۔ کار کا رجسٹریشن آسام کا ہے۔ یہ کار گوہاٹی سے حیدرآباد تک 2500 کیلو میٹر کا سفر کرچکی ہے ۔عہدیداروں نے بتایا کہ کار کے لائف سیونگ ایئر بیگس کو نکال کر ڈیاش بورڈ میں سونے کو چھپایا گیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات پر پتہ چلا کہ بیرونی مارک کے ساتھ اسمگل کیا گیا یہ سونے کی حیدرآباد میں ڈیلیوری کی جانی تھی۔ 25 کیلو گرام سونے کی مالیت 11.63 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ عہدیداروں نے بار کو ضبط کرلیا ہے۔ کار میں تین افراد سفر کررہے تھے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔